پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے، خرم شیر زمان

 پی ٹی آئی  کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی  کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں ہیں اور اس ماحول میں جلسہ کرنا عوام دشمنی اور مزید وائرس پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسی فارغ اپوزیشن نہیں دیکھی، انکی مثال اس طرح ہے کہ دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ انکا بس چلے تو کاروبار اور تعلیمی ادارے ہمیشہ کیلئے بند کردیں، ان لوگوں نے کراچی کو ہمیشہ لوٹا ہے دیا کچھ بھی نہیں۔

پی ٹی آئی  کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اور شریف خاندان کا کراچی سے لگاؤ صفر ہے، عمران خان کا قوم پر احسان ہے کہ ان دونوں خاندانوں کی غلامی سے نجات دلائی۔

The post پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email