پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اجلاس کی صدارت کریں گے، پی ڈی ایم اجلاس کراچی کے نجی ہوٹل میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شرکت کریں گے جبکہ لیگی قائدین آن لائن شریک ہوں گے، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 29 اگست کو کراچی میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسے سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے فیصلوں سے متعلق شام میں میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

The post پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email