ہم پہلے پاکستانی ہیں اور پھر ہماری دیگر شناختیں ہیں، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پہلے پاکستانی ہیں اور پھر ہماری دیگر شناختیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم نے 5000 میگاواٹ ایل این جی کی بنیاد پر 1200، 1200 میگاواٹ کے چار پلانٹ لگائے ان پلانٹس میں دنیا کی جدید ترین مشینری لگائی ، یہ سستے ترین اور دنیاکی تاریخ میں تیز ترین رفتار سے مکمل ہونے والے منصوبے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے پاکستان اور پنجاب نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی جیب سے لگائے بجلی کی فراہمی سے کاروبار چلا، لوگ برسرروزگارہونا شروع ہوئے، برآمدات شروع ہوئیں ہم ان مشکل ترین مسائل کا سامنا کرنے میں کامیاب ہوئے ، یہ کوئی معمولی کامیابی نہ تھی، ہم نے دن رات کام کیا ہم نے اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے اپناخون پسینہ بہایاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے چلے گا تو چاروں صوبے بھی آگے چلیں گے،ترقی کریں گے اجتماعی کوشش کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، ذاتی خواہشات اور اغراض سے بلند ہوکر ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ  قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں نے اس وطن کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں ، ہمیں ان کے خوابوں کو تعبیر دینا ہے پاکستان کے لئے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں، ہمیں ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا انتھک محنت سے کام کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک کی صف میں لیجانا ہوگا ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری آج بدقسمتی سے یہ حالت ہے کہ ہمسایہ ممالک ہم سے ترقی میں آگے نکل گئے ہیں ادراک کرنا ہوگا کہ 75 سال سے ہم کیوں غیروں کے دست نگر بنے ہوئے ہیں سمجھنا ہوگا کہ دست نگر کبھی اپنے آزدانہ فیصلے نہیں کرسکتے امانت، دیانت اور محنت کواپنا سرمایہ حیات بنانا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نےجنہیں بوجھ سمجھا تھا، آج ان کی برآمدات 40 ارب ڈالر سے اوپر ہیں ان کا ٹکا ہم سے زیادہ مضبوط ہے، ہم 20 اور 25 ارب ڈالربرآمدات کے اردگرد گھوم رہے ہیں آج خود احتسابی کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ سب کیوں ہوا اور ہم کس طرف جارہے ہیں۔

The post ہم پہلے پاکستانی ہیں اور پھر ہماری دیگر شناختیں ہیں، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email