مولانا کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے  کہ مولانا کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔

تفصیلات  کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ اقتدار کی لالچ کو قومی فریضہ کا نام مولانا جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل  نے کہا  کہ 2018 الیکشن مولانا کیلئے بدترین واقعہ ہے کیونکہ موصوف کو عوام نے مسترد کر دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  نے  یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم صرف ذاتی اغراض ومقاصد کیلئے قائم ایک گروہ ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا  کہ کرپشن بچاؤ مہم کا عوامی مسائل سے کوئی لینا نہیں، موصوف نے ایک بار پھر کرائے پر دستیاب کا بورڑ آویزاں کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپٹ الائنس مولانا جیسے ریجیکٹڈ چوروں کے ٹولے کے سواہ کچھ نہیں، عوام نے کرپشن اتحاد کو مسترد کر کے عمران خان کو چنا ہے۔

The post مولانا کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email