اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈعڑھ انچ کہ مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن جماعتوں کوعوام کے مسائل سے کوئی د لچسپی نہیں ہے۔

 اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے افغان ایشو پر مثبت کردار ادا کیا ہے، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

The post اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email