ہمارا مقصد پرامن اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی جبکہ آرمی چیف نے دہشت گردی انتہا پسندی کے خلاف لڑائی کی مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امریکی ناظم الامور نے کابل سے انخلا آپریشنز میں خصوصی معاونت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

The post ہمارا مقصد پرامن اور خوشحال افغانستان کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email