قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،بلاول

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  زیارت کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 پرپی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا  بھی اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے  جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع زیارت کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع  پرپی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے    کہا کہ دہشتگردی کسی بھی نام اور شکل میں ہو، ظلم و بربریت ہے۔ قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، حوصلے بلند ہیں۔

 یاد رہے واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے رسالدار میجر محمد زمان، پی پی پی ضلع زیارت کے جنرل سیکریٹری منظور کاکڑ کے کزن تھے۔

The post قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email