عالمی برادری افغانوں کی سماجی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ افغانوں کی سماجی،اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونگ رابطہ ہوا  ٹیلیفونگ رابطے میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  نے افغانستان میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری معاونت سے آگاہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل  انتونیو گوئترس نےافغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیاہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

The post عالمی برادری افغانوں کی سماجی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے،شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email