نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہے، چئیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہنیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کا مقصد بدعنوانی کا خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم کی وصولی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

The post نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہے، چئیرمین نیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email