سنجے دت بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور

بالی ووڈ فلم اسٹار سنجے دت بیساکھی کے سہارے چلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 62 سالہ اداکار سنجے دت کی اہلیہ نے بیٹے اور شوہر کا ایک مختصر ویڈیو کِلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیا ہے۔

اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت اور ان کے بیٹے دونوں ہی بیساکھی کے سہارے چل رہے ہیں۔

سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ باپ اور بیٹا دونوں جلد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔

گزشتہ دنوں سنجے دت کو بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایڑی پر شدید چوٹ آئی تھی ساتھ ہی ان کے بیٹے شہران کو بھی چوٹ آئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی سنجے دت نے پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دی تھی۔

The post سنجے دت بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email