انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا زبردست فیچر سامنے آگیا جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی

واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے استعمال کنندگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ میں وائس میسیجز کے لئے دو نہایت مفید فیچرز شامل کر دیے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسیجز کوبھیجنے سے قبل سن بھی سکیں گے، وائس میسجز کے لئے ان دو نئے فیچرزکو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.18.3 میں شامل کیا گیا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس میں پہلا فیچر رئیل ٹائم وائس لہریں ظاہر کرے گا اور وائس پیغام کی ریکارڈنگ روکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔

اس کے علاوہ دوسرے فیچر میں کسی بھی ریکارڈ کیے گئے پیغام کو بھیجنے سے قبل سنا جاسکے گا، اس سے قبل بھی وائس میسج کو سننا ممکن تھا لیکن اس کا طریقہ کار بہت پیچیدہ تھا۔

اب واٹس ایپ نے اسے مزید سہل بناتے ہوئے STOP کا بٹن شامل کردیا ہے اور آپ اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسجز کو سن سکتے ہیں اور اگر آپ اسے بھیجنا نہیں چاہتے تو انہیں ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے ان نئے فیچرز کو آج سے فعال کردیا ہے اور استعمال کنددگان اپنی ایپلیکیشن اپ ڈیٹ کرنے بعد اسے استعمال کرسکیں گے۔

The post انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا زبردست فیچر سامنے آگیا جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email