’عثمان بے‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

معروف تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکیول ’ کورلش عثمان‘ میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزچیوت نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو گیم کا پوسٹر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Burak Özçivit (@burakozcivit)

اداکار نے ویڈیو گیم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ ان کے مداح اب انہیں ایک ویڈیو گیم ’ فتح:التن چاگ( فتح: ایک سنہر ی دور)ـ‘ میں جنگی محاذوں پر لڑتے دیکھ سکیں گے۔

ویڈیو گیم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ہم نے گیم ورلڈ پروجیکٹ، ( فتح: ایک سنہر ی د ور) کے ساتھ پہلا قدم اٹھایا، اور یہ ایک اچھا تعاون تھا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اس گیم میں شامل ہونا اور کھیلنا بہت خوشگوار ہوگا۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے ویڈیو گیم پراجیکٹ کرنے کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ اُن کے لیے ایک خوشگوار تجربہ تھا۔

یاد رہے کہ فتح:التن چاگـ‘ ایک ایسا ویڈیوگیم ہے جس میں نا صرف براک اوزیویت( عثمان غازی) ، ارطغرل، صلاح الدین ایوبی، ہارون رشید اور ان جیسے مزید طاقتور ہیروز کو بہادری سے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

The post ’عثمان بے‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email