حکومت کو شہید بننے کا موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو شہید بننے کا موقع فراہم نہیں کرنا چاہئے، حکومت کو عوام کے سامنے مکمل ایکسپوز کرنا زیادہ بہتر آپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حیران ہوں  کہ وزیر اعظ عمران خان  حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو شاندار قرار دے رہے ہیں،وزیراعظم کو کروڑوں عوام کی حالت زار کیوں نظر نہیں آئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق اور حکومتی دعوؤں میں مکمل تضاد ہے، پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، مہنگائی، بے روزگاری کے سارے ریکارڑ ٹوٹ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا، پی ٹی آئی سابقہ حکمرانوں سے بھی زیادہ نااہل ثا بت ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ووٹ سے ملک میں اسلامی انقلاب برپاکرنا چاہتی ہے، جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ  اعلان کرے۔

امیر جماعت اسلامی  سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،افغان عوام امن کے متلاشی ہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے۔

The post حکومت کو شہید بننے کا موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email