خرم نواز گنڈاپور ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور اپنے دورے میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر وڈیرہ سلطان الدین شاہوانی(شہید) کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورسلطان الدین شاہوانی (شہید) کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں گے۔

خرم نواز گنڈاپور پاکستان عوامی تحریک کے مقتول رہنماوڈیرہ سلطان الدین شاہوانی(شہید) کی سیاسی،سماجی اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگے۔

 عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل اپنے دورے میں پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے اجلاس میں شرکت بھی کرینگے۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورتحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہ محمود سنجرانی،صوبائی ناظم شاہد اقبال فریدی،عوامی تحریک کوئٹہ کے صدر اسماعیل نور زئی،عوامی تحریک مکران کے صدر میر میکائیل سنجرانی، صوبائی ناظم تنظیمات حافظ وقاری سمیت دیگر اہم رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

The post خرم نواز گنڈاپور ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email