صبور علی مغربی لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے تنقید کا شکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو مغربی لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 صبور علی کے روایتی ملبوسات کے بجائے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر سخت تنقید کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

 کچھ صارفین تو اپنی روایات پر اس طرح سے تیزی سے اثرانداز ہوتی مغربی تہذیب پر اپنے غصے کو روک نہ سکے اور اداکارہ کی تصاویر پر تنقید کرنے لگے۔

اس سے قبل منال خان اور صبور علی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئی تھی جو کہ ایک ٹاک شو کی تھی۔

منال اور صبور کو مغربی طرز کا لباس پہننے پرتنقید کا سامنا

ایک صارف نے لکھا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان موڈرنائیزیشن کے نام پر اپنی ثقافت اور اصولوں کو کھوتا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا تھا کہ استغفراللّہ! منال آنٹی کتنی بے حیا ہوگئیں ہیں۔

The post صبور علی مغربی لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے تنقید کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email