دبئی: بلی کی جان بچانے پر 90 لاکھ روپے کا انعام

ڈیرہ دبئی میں بلی کی زندگی بچانے پر 90 لاکھ روپےانعام دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 4 افراد نے چند دن پہلے عمارت سے لٹکی بلی کو بچایا تھا۔

ان چار افراد نے چادر تان کر بلی کو زمین پر گرنے سے بچا لیا تھا، بلی کی جان بچانے والوں میں ایک پاکستانی شہری عاطف محمود بھی شامل ہے۔

دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شیئر کی۔

شیخ محمد بن راشد نے ہر فرد کو 22، 22  لاکھ روپے کا کیش انعام دیا۔

The post دبئی: بلی کی جان بچانے پر 90 لاکھ روپے کا انعام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email