گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں18817 نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں37اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد6803ہوچکی ہے ، آج مزید1528مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد371799ہوچکی ہے ، اب تک5488770نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک 428116 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت49514مریض زیر علاج ہیں ، 48434 گھروں میں،34آئسولیشن سینٹرز میں اور1046 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 928 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 86 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے1217نئے کیسز میں سے596  کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع جنوبی 206، ضلع شرقی 135، ضلع وسطی 96، کورنگی 60، ملیر 55 اورضلع غربی 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email