اسلام میں عورت اور مرد کے لیے حدود متعین ہیں، مولانا طاہر اشرفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی  مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت اور مرد کے لیے حدود متعین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی  مولانا طاہر محمود اشرفی نے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کابل میں دہشت گردی  کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، حکومت علماء اور عوام سمجھتے ہیں کہ افغانستان کا امن سب کا امن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فحاشی اور عریانی کو ختم کرنا ضروری ہے، اسلام نے جہاں عورت کو ستر کا حکم دیا ہے، وہیں مرد کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے، اسلام میں عورت اور مرد کے لیے حدود متعین ہیں۔

 وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی  مولانا طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ زیادتی کے واقعات کو روکنے کے لیے بلا تفریق سزا دی جانی چاہیے، منیار پاکستان، رکشہ والا کیس اور پنڈی واقعہ کے مجرموں کو سر عام سزائیں ملنی چاہیں، ہمیں پورے معاشرے کی برائی روکنے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، پاکستان کا معاشرہ خواتین کا احترام کرنے والا ہے۔

The post اسلام میں عورت اور مرد کے لیے حدود متعین ہیں، مولانا طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email