عبدالقیوم نیازی سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیراعظم عبد القیوم نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طویل سیاسی جدوجہد ہے، انشااللہ آپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے نیک خواہشات پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا شکریہ ادا کیا۔

The post عبدالقیوم نیازی سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email