پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کےمفادمیں ہے ، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کےمفادمیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں افغانستان کےمعاملےمیں اپنی شرائط نہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں خواتین کی بےحرمتی کی گئی ، عمران خان قوم کوحیاکی تعلیم دےرہےہیں ، افغانستان میں طالبان نےفتوحات حاصل کیں ، طالبان فتوحات کےباوجود وسیع البنیادحکومت قائم کرناچاہتےہیں ، افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کی حمایت کرتےہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ عالمی قوتوں کوافغانستان میں اپنی غلطی تسلیم کرلینی چاہیے ، حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں ، پی ڈی ایم وائٹ پیپرکی صورت میں حقائق سامنےلائےگی ، بلدیاتی انتخابات قوم کامطالبہ نہیں،رائےکااحترام کیاجائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں سےجان چھڑاناقومی فریضہ بن چکاہے ، بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے ، جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھےگئے ہیں۔

The post پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کےمفادمیں ہے ، فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email