عمران خان کے عوام سے کیے وعدے وفا ہو رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گلِ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے عوام سے کیے وعدے وفا ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گلِ نے مرتضٰی وہاب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کا اعتراف عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس  پیش کر رہی ہیں، عمران خان کے عوام سے کیے وعدے وفا ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صرف روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ان وعدوں کی تکمیل کی ہے، سندھ میں زخمیوں کیلئے کوئی ریسکیو سروس تک موجود نہیں ہے، دہائیوں سے سندھ پر مسلط ڈاکو صوبے کو بنیادی ضروریات نہیں دے سکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گلِ نے کہا ہے کہ سندھ کے علاوہ پاکستان کے تینوں صوبوں میں میڈیکل ایمرجنسی اور ریسکیو سروس موجود ہے، رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں تک ایمرجنسی سروس کو توسیع دی گئی ہے،27 اضلاع میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس اور ایئر ریسکیو سروس بھی شروع کی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ زرداری خاندان کا دفاع کرنے والے نالائق جیالوں کو کارکردگی نظر نہیں آسکتی، وفاق پر تنقید اور پریس کانفرنس کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔

The post عمران خان کے عوام سے کیے وعدے وفا ہو رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email