بلاول سے دل کا رشتہ ہے اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے دل کا رشتہ ہے اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کیا ہے ،  ٹائیں ٹائیں فش ہے ، افغان باشندوں کے دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزادینے کو تیار ہیں ، غیر ملکی سفارتکار پاکستان آئیں 21روز کا ٹرانزٹ دیاجائے گا ، بھارت نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا ، ہم نے21دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تھکی ہوئی اپوزیشن سے نہیں جارہے ، فضل الرحمان اور ن کے علاوہ کوئی تیسرا نہیں ، سیاست ذات کیلئے نہیں ملک کیلئے ہونی چاہیے ، سی پیک کےخلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے ، چمن اور طورخم بارڈر کھلے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جو آنا چاہے21دن کی خدمات دینےکیلئے تیارہیں ، افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلاء مکمل ہوچکاہے ، افغانستا ن سے آنےوالےغیرملکی اپنےخرچےپرپاکستان آسکتےہیں ، مشکل صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے ، پاکستان اہم ہونےجارہاہے،اپوزیشن کوحکومت کےساتھ کھڑاہوناچاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن میں2 سال رہ گئے ہیں ، شہباز شریف بولتے ہیں تومریم اور نواز خاموش ہوجاتے ہیں ، عمران خان5 سال پورے کریں گے ، فضل الرحمان کے پاس اپوزیشن کی سیاست کرنے کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 سالوں میں احتساب کےکیسزکےفیصلےہوجائیں گے ، 2 سال میں بڑے لوگ جیل جائیں گے ، عمران خان آئندہ الیکشن بھی نہیں ہاریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دل کی بات دل والےجانتےہیں ، بلاول سے دل کا رشتہ ہے ، دل کی بات دکانداروں کےسامنے نہیں کرتے ، بلاول کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔

The post بلاول سے دل کا رشتہ ہے اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email