ستمبر کے مہینے سے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ شروع کیا جائے گا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے سے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، خسرو بختیار، فخر امام اور عبدالزراق داؤد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی امور کی بہتری کیلئے 1972 کے بعد کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

شوکت ترین نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے ذریعے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، وزارت خزانہ اصلاحات یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ ستمبر کے مہینے سے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ شروع کیا جائے گا، ہماری معیشت مثبت سمت میں جارہی ہے۔

The post ستمبر کے مہینے سے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ شروع کیا جائے گا، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email