یوٹیوب سے 10 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں

کووڈ 19 کے حوالے سے خطرناک اور غیر تصدیق شدہ مواد  پر مبنی ویڈیوز کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے کووڈ 19 سے متعلق بہت زیادہ خطرناک گمراہ کن مواد پر مبنی تقریباً 10 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے بتایا ہے کہ جعلی اور گمراہ کن مواد اب معمولی سطح سے مین اسٹریم تک پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس  بک کی جانب سے دنیا بھر میں 65 فیس بک اور فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں جو تصدیق کے بغیر کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں شیئر کیا کرتے تھے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے  حوالے سے غیر تصدیق شدہ مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کروانے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی گائیڈ لائن جاری کر دی تھی۔

The post یوٹیوب سے 10 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email