قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ جمیکا سے براستہ لندن سے کچھ دیر قبل لاہور پہنچا ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی، اسکواڈ میں شامل یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے۔

اس کے علاوہ محمد عباس اور اظہر علی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email