شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے گے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج شام کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر شہباز شریف کا والہانہ استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے، شہباز شریف کے والہانہ استقبال اور پی ڈی ایم جلسے کی دعوت کے لیے شہر بھر میں 18 کیمپ لگائے جائیں گے۔

شہباز شریف قافلے کی صورت میں نجی ہوٹل پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 28 اگست کو کراچی میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نجی ہوٹل میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کریں گے، 29 اگست کو پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سابق صدر مرحوم ممنون حسین کے گھر فاتح خوانی میں شرکت کریں گے اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرحوم ممتاز بھٹو کے صاحبزادے سے ملاقات اور اظہار تعزیت بھی کریں گے۔

The post شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email