6 سالہ مناہل کو درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

6 سالہ مناہل کو درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے 6 سالہ مناہل نامی بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو اپنے گھر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، چیخ و پکار سن کر میں پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کی والدہ کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ وسیم نامی شخص میری بیٹی کو اپنے گھر لے گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

 

The post 6 سالہ مناہل کو درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email