وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبے میں مزید 24 مریض لقمہ اجل اور 1423 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 24 مریض جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 6766 ہو گئی ہے اور 20553 ٹیسٹ کیے جانے پر 1423 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 24 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس سے اموات کی تعداد 6766 تک پہنچ گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد بنتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 20553 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1423 کیسز پائے گئے جو کہ 7 فیصد موجودہ تشخیصی شرح بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ اب تک 5469953 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں 426899 کیسز کی تشخیص ہوئی  ان میں سے 86.7 فیصد یعنی 370271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہوانے والے 632 بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 49862 مریض زیرِعلاج ہیں ان میں سے 48737 گھروں میں، 34 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1091 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1091 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 75 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ1423 نئے کیسز میں سے 701 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 229 ، ضلع وسطی 182 ، ضلع جنوبی 128 ، ضلع کورنگی  73 ، ضلع ملیر  55 اور ضلع غربی 34 شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں 157 ، ٹھٹھہ 74 ، سانگھڑ 43 ، بدین 40 ، تھرپارکر 33 ، کشمور 32 ، مٹیاری 30 ، گھوٹکی 29 ، شہید بینظیر آباد 28 ، خیرپور 25 ، سجاول اور قمبر 21-21 ، ٹنڈو الہیار 20 ، میرپورخاص 19 ، سکھر اور نوشہروفیروز 18-18، ٹنڈو محمد خان 17 ، دادو 16 ، عمرکوٹ 15 ، شکارپور 14 ، لاڑکانہ 7، جیکب آباد 6، جامشورو 3 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 اگست تک 10498623 ویکسی نیشن لگائی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 166285 ویکسین لگائی گئیں  ہیں اورمجموعی طور پر 10664908 ویکسین لگائی جاچکی ہیں جو کہ آبادی کا 30.73 فیصد بنتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس سے متعلق بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email