کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق  ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوٶں کی فائرنگ کے باعث پیش آیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مقتول پولیس اہلکار کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول محکمہ پولیس کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ 2 مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کو گولیاں ماریں۔

The post کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email