بلاول بھٹو زرداری سے محمد بخش مہر اور بنگل خان مہر کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر اور وزیراعلی ٰسندھ کے معاون خصوصی بنگل خان مہر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر اور وزیراعلی ٰسندھ کے معاون خصوصی بنگل خان مہر کی ملاقات ہوئی  جس میں گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بنگل خان مہر نے محکمہ جنگلی حیات اور انسدادِ بدعنوانی کے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

The post بلاول بھٹو زرداری سے محمد بخش مہر اور بنگل خان مہر کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email