سعید غنی ڈینگی کے ریڈار پر آگئے

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  گزشتہ اتوار سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوں، بخار کے باعث سر درد اور جسم میں شدید درد ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ  ڈینگی کے باعث لوگوں کے فون کالز اٹینڈ نہیں کرسکا، تمام دعاکرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

 ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی گذشتہ اتوار سے ڈینگی کے باعث علیل ہیں، صوبائی وزیر کو بخار، سر درد اور جسم کے درد کی تکلیف کا سامنا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  صوبائی وزیر نے اپنے تمام دوستوں، چاہنے والوں اور دیگر سے ان کے فون اور میسیجز کا جواب نہ دینے پر معذرت کی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  سعید غنی  نے جلد صحتیابی کی دعائیں کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

The post سعید غنی ڈینگی کے ریڈار پر آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email