پاکستان کی کابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

پاکستان کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کے واقعے کی مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، حملے سے کئی قیمتی جانوں کے ضیاع سمیت متعدد افراد اور بچے زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کی۔

The post پاکستان کی کابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کے واقعے کی مذمت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email