خاتون کو حراساں کرنے والے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف مقدمہ درج

لاہور میں خاتون کو حراساں کرنے اور ناجائز تعلقات قائم کرنے کیلئے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف تھانہ ڈیفنس اے نے مقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ڈیفنس اے میں خاتون آمنہ یعقوب نے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کروا رکھے ہیں، ان کے والد کو شکایت کرنے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

 ایم پی اے خرم سہیل لغاری کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے ہے۔

The post خاتون کو حراساں کرنے والے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف مقدمہ درج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email