صبور علی منگیتر کے ہمراہ چھٹیاں منانے شمالی علاقہ جات پہنچ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اپنے منگیتر اداکار علی انصاری کے ساتھ چھٹیوں پر پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر پر پہنچ گئی ۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ، ان تصاویر میں صبور علی ملک کے شمالی علاقوں کے خوبصورت اور پرسکون مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنے ارد گرد جو بھی ہے اسے دیکھیں ، سنیں اور محسوس کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

دوسری جانب اداکار علی انصاری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئرکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

ویڈیو میں علی انصاری نے پاکستان کی خوبصورت وادی سوات کی خوبصورتی کی تعریف کی اور سیاحت کا شوق رکھنے والوں کو مشورہ دیا کہ جب بھی کوئی سوات آنے کا ارادہ کرے تو وہاں سے نیچے کی طرف موجود وادیِ کالام ضرور جائے یہ بہت ہی خوبصورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکی ہوئی ہے، انہوں نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔

The post صبور علی منگیتر کے ہمراہ چھٹیاں منانے شمالی علاقہ جات پہنچ گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email