بلاول بھٹو زرداری کی طویل مصروفیات، دورہ سندھ

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 5 روزہ دورہ سندھ کا بلاول ہاؤس میڈیا سیل نے تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بتاریخ 27 اگست کو سہ پہر 3بجے ضلع ٹھٹہ میں مکلی کے مقام پر پہنچیں گے، بلاول بھٹو زردا ری کا ٹھٹھہ میں تاریخی استقبال ہوگا۔

بلاول ہاؤس ترجمان  کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں وہ ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملکانی ہاؤس پر سوا 4 بجے میڈیا ٹاک بھی کریں گے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو ٹھٹھہ کے بعد ضلع ٹنڈوالہیار کے لئے روانہ ہوجائیں گے، بلاول بھٹو کا ٹنڈو الہیار میں بھی تاریخی استقبال ہوگا،  بلاول بھٹو زرداری ٹنڈوالہیار میں رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ سے ان کے والد پیر نور محمد شاہ سے تعزیت کریں گے۔

 ترجمان  کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسکے بعد ہالا، رانی پور، سکھر اور گھوٹکی کے دورے کریں گے، ترجمان بلاول ہاؤس  کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ سندھ 5 روز پر محیط ہے یہ دورہ 31 اگست بروز منگل تک جاری رہے گا۔

ترجمان بلاول ہاؤس  کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 31 اگست کو جنوبی پنجاب دورے پر سندھ سے روانہ ہونگے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی طویل مصروفیات، دورہ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email