پی ٹی آئی حکومت کے چند کارناموں میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہے ، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے چند کارناموں میں  مہنگائی، بیروزگاری اورغربت میں اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  نے حکو مت  کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں  کہا کہ ٹی آئی کی پالیسی، جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگنے لگے ،مگر جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے چند کارناموں میں  مہنگائی، بیروزگاری اورغربت میں اضافہ ہے ۔ تین برسوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں مستقل اضافہ، ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ بھی چند نمایاں کارنامے ہیں۔

The post پی ٹی آئی حکومت کے چند کارناموں میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہے ، شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email