وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چار ملکی دورہ مکمل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ ایران کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے چار ملکی دورہ کیا۔

وزیر خارجہ نے تاجکستان ،ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

The post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چار ملکی دورہ مکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email