پاکستان سے برطانیہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکالے جانے کا امکان ہے، حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سےپاکستان کیلئے سفری پابندی ختم کیے جانے کا امکان ہے،برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی ریڈ لسٹ سے نکلنے کی توقع ہے،برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان کوریڈ لسٹ سے ہٹانے کیلئے حکومت پردباؤ ہے اور وزراء سے مطالبہ کیا جارہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے۔

دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشنرمعظم خان کی برطانوی انڈرسیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کےاقدامات پرگفتگو کی جبکہ معظم احمد خان نے پاکستان میں کورونا سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ حفاظتی اقدامات سےملک میں کوروناکیسزمیں کمی آئی، امید ہے پاکستان کو برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ سے جلد نکالا جائے گا۔

The post پاکستان سے برطانیہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email