سرگودھا میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی سے زیادتی

سرگودھا میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی سے زیادتی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے چک 40 جنوبی میں پیش آیا جہاں احتشام نامی نوجوان نے گھر میں گھس کر 18 سالہ لڑکی اقرا سے اسلحے کی نوک پر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتشام گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زبردستی  کمرے میں لے گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ احتشام لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس تھانہ کڑانہ نے واقعہ کا مقدمہ فوری درج کر لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ احتشام نامی ملزم کو پولیس نے سرگودھا شہر میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ کڑانہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

The post سرگودھا میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی سے زیادتی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email