ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور ختم

ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے تکینیکی سطح کے افراد نے شرکت کی فریقین نے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق مزاکرات میں تکینیکی سٹڈیز اور سروے کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے فیلڈ سروے اور دیگر سٹڈیز سمیت پلاننگ ورک میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔

مذاکرات میں پائپ لائن کے تکنیکی پہلوؤں اور ڈیزائن پیرامیٹرز پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ  پائپ لائن کو سندھ میں زیر زمین گیس سٹوریج سے منسلک کرنے کی شقوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ،مذاکرات میں گیس پائپ لائن کو ملتان میں ٹاپی منصوبے کے کراسنگ پوائنٹ سے منسلک کرنے پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا ہ  دونوں ممالک نے ڈیزائن ڈاکومنٹس پر معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

The post ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور ختم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email