ہماری حکومت نے پچھلی حکومتوں کے برعکس سماجی تحفظ کا بجٹ دگنا کر دیا ہے، ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلی حکومتوں کے برعکس سماجی تحفظ کا بجٹ دگنا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ءکے باوجود ملک گیر احساس سروے مکمل ہوا ہے جو کہ پچھلے دس سال سے تاخیر کا شکار تھا، احساس نے پچھلے تین سالوں میں سارا بجٹ استعمال کیا، ڈیڑھ کروڑ گھرانے(10کروڑ افراد) احساس ایمرجنسی کیش سے مستفید ہوئے، جو کہ ملکی آبادی کا نصف ہے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا  کہ احساس ایمرجنسی کیش کو عالمی بینک نے دنیا کا تیسرا بڑا  اور تیز رفتار پروگرام قرار دیا، اس سال ایک کروڑ 20لاکھ گھرانوں کو سماجی تحفظ وظائف جاری ہونگے،دارصل ملک کی 30فیصد آبادی مستفید ہوگی۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلی حکومتوں کے برعکس سماجی تحفظ کا بجٹ دگنا کر دیا ہے، تمام اضلاع میں اہل گھرانوں کے کسی بھی جماعت میں زیرتعلیم بچے احساس تعلیمی وظائف سے مستفید ہونگے۔

 ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کا کہنا تھا کہ1لاکھ 42ہزار طلباءکو دو سال میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ جاری ہوئے، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے۔ احساس بلڈنگ و ریبلڈنگ اقدام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جو کہ ملکی تاریخ میں دور رس اصلاحات ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کا مزید کہنا تھا کہ احساس کوعالمی بینک کی جانب سے مثالی قرار دیا گیا کہ اس پروگرام سے دنیا کے دیگر ممالک سیکھ سکتے ہیں، احساس نے ملک میں گورننس کی نئی جہت متعارف کروائی، بقول سر مائیکل باربر، احساس نے سرپرستی والی سیاست کو کارکردگی کی سیاست میں بدل دیا ہے۔

The post ہماری حکومت نے پچھلی حکومتوں کے برعکس سماجی تحفظ کا بجٹ دگنا کر دیا ہے، ثانیہ نشتر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email