نااہل اپوزیشن کی دگرگوں سیاست حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن کی دگرگوں سیاست حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کا اعتراف عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس میں عیاں ہے۔

  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے ماضی کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے وجہ سے ہوئی معاشی تنزلی کا تدارک کیا، ملک کو نہ صرف معاشی استحکام بخشا بلکہ خارجہ اور داخلہ محاذ پر بھی کامیابیاں سمیٹیں۔

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ نااہل اپوزیشن کی دگرگوں سیاست حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جس جماعت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں وہ آج اپنی کامیابی کی داستان سنا رہی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت بنکوں کو اب تک 137.1 ارب روپے کے قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں، اب تک ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے 51.1 ارب روپے مالیت کے قرض کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں انقلاب کی بدولت ملک میں 4.6 کھرب روپے کی معاشی ایکٹیویٹی ہوئی، حکومت نے لو کاسٹ ہاؤسنگ کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی۔وزیراعظم عمران خان نے ان وعدوں کی تکمیل کی۔

The post نااہل اپوزیشن کی دگرگوں سیاست حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email