رواں برس اوورسیز پاکستانیوں نے 29 بلین روپے کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں،مشتاق احمد

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ رواں برس اوور سیز پاکستانیوں نے 29 بلین روپے کی ترسیل زر پاکستان بھیجی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹرمنظور احمد کاکڑ نے کی اجلاس میں دی امیگریشن (ترمیمی) بل 2020 مؤخر، 18 ستمبر تک ترامیم کیلئے سفارشات طلب کر لی گئیں۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ترسیلاتِ زر میں تمام تر موجودہ مشکلات کے باوجود 5 بلین روپے کا اضافہ ہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں میں سے 20 لاکھ کے پی حکومت سے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ او پی ایف نے سعودی عرب میں جیل سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا بندوبست کیا ہے جبکہ چین سے بھی پاکستایوں کو وطن منتقل کیا گیاہے۔

The post رواں برس اوورسیز پاکستانیوں نے 29 بلین روپے کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں،مشتاق احمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email