امیتابھ بچن کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا

بولی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے نام رجسٹرڈ سفید رائلزرائس کو بھارتی پولیس کی جانب سے ضبط کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کی ٹریفک پولیس نے ایک خصوصی ریڈ میں 7 عدد لگژری گاڑیاں ضبط کر لیں جن میں ایک رولز رائس فینٹم بولی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

بھارتی ٹریفک پولیس نے بنگلور کے پوش علاقے یوبی سٹی میں ریڈ کیا جہاں سے لینڈ روور، پورچے اور جیگوار سمیت7 گاڑیوں کوٹیکس کی عدم ادائیگی، نامکمل کاغذات اور انشورنس نہ ہونے باعث پکڑا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے نام رجسٹرڈ رائلزرائس سلمان خان نامی35 سالہ شخص استعمال کر رہا تھا، سفید رولس رائس فینٹم امیتابھ بچن کو فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے 2007 میں تحفے میں دی تھی۔

امیتابھ بچن نے گاڑی2019 میں بابو نامی شخص کو فروخت کی، گاڑی فروخت ہوئی لیکن اس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے دیگر افراد کی گاڑیاں مہنگی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ تمام افراد کو درست کاغذات کی فراہمی کیلئے وقت دیا گیا ہے، اگرکاغذات فراہم نہ کر سکے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

The post امیتابھ بچن کو زندگی کا سب سے بڑا غم مل گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email