سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر عامر شوکت کی ملاقات کی ہے جس میں صدر مملکت کا کہنا  تھا کہ   پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کے باہمی فوائد کے لیے دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، سوئس ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پاکستان پر ان کے اعتماد کی عکاس ہے۔

 صدر مملکت  کا کہنا تھا کہ نامزد سفیر سوئس تاجروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں ، سیکیورٹی کی بہتر صورتحال ، حکومت کی پالیسی سے پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے سیاسی سطح پر مزید روابط کی ضرورت ہے، نامزد سفیر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو شامل کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نامزد سفیر افغانستان کے امن اور تعمیر نو کے فروغ ، چار دہائیوں تک 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی اجاگر کریں۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ نامزد سفیر دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس کاوشیں کریں گے۔

The post سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے،صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email