آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سلیمانکی سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سلیمانکی سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا دورہ کیا  جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے بہاولنگر چھاؤنی کا بھی دورہ کیا  جہاں انہوں نے ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کی مشقیں دیکھیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  کو فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ  بھی دی گئی۔

آرمی چیف  نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی دستوں کے ہائی مورال ،تربیت کے اعلیٰ معیار اور حربی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  تمام خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

The post آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email