میری بیٹی کے خون میں کرکٹ ہے، شنیرا اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ اُن کی بیٹی کے خون میں کرکٹ کا جنون ہے۔

گزشتہ روز وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی بیٹی عائلہ نے کِٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لئے بہت پُرجوش تھی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے بےحد پُرجوش ہے۔

شنیرا نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ عائلہ کے نام کے ساتھ جُڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے۔

شنیرا نے لکھا کہ آئیے دیکھتے ہیں کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لئے گزشتہ روز ہی میلبورن پہنچے ہیں۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وباء کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

The post میری بیٹی کے خون میں کرکٹ ہے، شنیرا اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email