بریانی کی پلیٹ کے پیچھے نواز الدین کو ڈانٹ پڑگئی، ویڈیو وائرل

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کو بریانی کی ایک پلیٹ کے پیچھے میزبان کے ہاتھوں ڈانٹ کھانی پڑگئی۔

نواز الدین کی یہ دلچسپ ویڈیو ان کے حالیہ انٹرویو کے موقع پر میزبان کامیا جانی کے ساتھ کھانا کھانے کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز الدین صدیقی بریانی کی پلیٹ کی جانب ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

اتنے میں کامیا انہیں ڈانٹی ہیں کہ آپ نے کھانے کی متعلقہ پلیٹ اٹھانے سے پہلے مجھ سے اجازت نہیں لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

مزاح کے لئے بنائی گئی اس ویڈیو میں ابتداء میں تو ایسا لگا کہ جیسے کامیا انہیں حقیقی معنوں میں ڈانٹ رہی ہیں، تاہم بعد میں دونوں قہقہہ لگادیتے ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا بھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جس میں کبھی کوئی نواز الدین صدیقی کی معصومیت تو کبھی کوئی اس ویڈیو پر دونوں کے اس مذاق پر دلچسپ تبصرہ کررہا ہے۔

The post بریانی کی پلیٹ کے پیچھے نواز الدین کو ڈانٹ پڑگئی، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email