اسکولوں میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائیگا، شرمیلا فاروقی

رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ جلد لیاری کے تمام ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے اسکولوں میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی نے  ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ لیاری کے گورنمنٹ اسکولوں کا دورہ کیا جہاں رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ لیاری کے اسکولوں کے لئے دئے گئے ریہیبلیٹیشن، اپ گریڈ ، اور دیگر مجوزہ سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شرمیلا فاروقی کو  ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران ٹی ایچ او، لیاری آصف ٹانوری نے مجوزہ اسکیموں پر بریفنگ دی۔

The post اسکولوں میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائیگا، شرمیلا فاروقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email