گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا زیادتی اور خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے-

ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

The post  گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے گا،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email